راجن پور،22 جون(اے پی پی ):امریکی قونصلیٹ لاہور کے کونسل جنرل ولیم کے میکا نیول نے تحصیل روجھان کے سیلابی علاقہ بستی بالاچانی کا دورہ کیا،جہاں پر دوست علی مزاری نے انکا استقبال کیا۔
کونسل جنرل ولیم کے میکا نیول سیلاب زدگان میں گھل مل کر ان سے ملاقات کی اور ان کے سماجی و معاشی حالات بارے معلومات لیں ، ولیم کے میکا نیول متاثرین کے کچے گھروندے میں گئے، رہن سہنی دیکھا، مال مویشی، اونٹ، بکریوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
سردار دوست علی مزاری نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔اس موقع پر ضلعی حکام نے امریکی قونصلیٹ جنرل ویلیم کے میکا نیول کو سیلاب کی تباہی کاریوں بارے تفصیلی بریفننگ دی۔