انشاءاللہ آنے والا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، تمام وعدے پورے کریں گے؛ سید خورشید احمد شاہ

12

سکھر، 27جون(اے پی پی): وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے  کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے آج تک کوئی   پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکا، ،پیپلز پارٹی جمہوریت اور ہاریوں کی نشانی ہے اور شہدا کے  منشور کے مطابق ہمیشہ چلتے رہے ہیں، انشاءاللہ آنے والا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ، 2008 میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے   منگل کو یہاں  ایک تقریب سے خطا ب میں کیا۔خورشید احمد شاہ نے  کہا کہ ہماری سیاست شہادت پر ہے، جمہوریت کے لیے ہے، آپ نے دیکھا حال ہی میں جو فوج ہمارے دشمنوں سے سرحدوں پر لڑائی لڑتی ہے، ہماری ایک سیاسی پارٹی نے ان دشمنوں کو اتنا فائدہ پہنچایا کہ جو 71 میں بھی نہیں ملا، ان لوگوں نے اپنے ہی عسکری اداروں پر حملہ کیا جو آج تک ہندوستان کی فوج بھی نہیں کر سکی،  شہیدوں کے خلاف نعرے لگائے گئے  ان کی بے حرمتی کی  گئی  ،یہ آج تک دشمن ملک بھی نہیں کر سکا، ہندوستان کی فوج نے کپٹن شیر  خان کی میت کو باعزت طریقے سے پاکستان کو دی مگر ان نالائق اورنااہل لوگوں کی سوچ اتنی گھٹیا تھی کے انہوں نے شہیدوں کو بھی نہ بخشا۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گی۔  انہوں نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی 2023 میں الیکشن جیت کر اپ لوگوں کے مسائل حل کرے گی۔