اوکاڑہ؛مہر کالونی میں نصب واپڈا ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی

69

اوکاڑہ،23جون(اے پی پی): بےنظیر روڈ پر واقع مہر کالونی میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے والے (ڈرائی کیمکل پاؤڈر) سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔