اوکاڑہ،26جون(اے پی پی): قومی شاہراہ طبروق اڈے کے قریب تیزرفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 خواتین اور 1 مَرد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔