وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود کی سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان سے ملاقات

7

مکہ مکرمہ ،26 جون(اے پی پی ):  وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان سے  پیر کو یہاں ملاقات کی ہے جس دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود  نے سعودی وزارت حج کی جانب سے حجاج کرام کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہا  اور سعودی وزیر حج کو حج کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان نے وزیر مذہبی امور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔