اوکاڑہ؛ پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروالیا،ملزم گرفتار

49

اوکاڑہ،11جون(اے پی پی): تھانہ اے ڈویژن پولیس اوکاڑہ نےایک روز قبل مبینہ طور پر اغوا کیے گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے وارڈ سرونٹ طلحہ نامی شہری کوانتہائی قلیل وقت میں بحفاظت بازیاب کروالیا ہے اور شہری کے اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم جھارا مسیح کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم جھارا مسیح  ریکارڈ یافتہ ہے اور منشیات کے سترہ سے زائد مقدمات میں جیل جا چکا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔