اوکاڑہ: پولیس نےدس کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے

13

اوکاڑہ،02جون (اے پی پی): ترجمان پولیس ضلع اوکاڑہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنصور امان کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرکے دو ملزمان یسین اور شاہد کوگرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دس کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔