اٹک۔ 10 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کو 6 کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغواء کرنے والے ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں روپے اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق ، ایس ایچ او عمران ، ایس ایچ او محمد جاوید ، محمد نعمان اور پوری ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ 10 مئی کو درالسلام کالونی اٹک کےرہائشی تاج الملوک نے بتایا کہ انگلینڈ سے آیا ہوں اور دیگرفیملی ممبران بیرون ملک ہوتے ہیں ،میرا دوست مبشر ولد اشتیاق مالک جاپان آٹوز نزد لالہ زار اسٹیڈیم سے میں نے بٹیرے منگوانے کاکہا تھا جس نے منگوادینے کا وعدہ کیاتھا جو لینے کیلئے میں اپنے گھر سے اپنی کار پر مبشر کی دکان جاپان آٹوز پر تقریباً صبح 7 بجے گیا جو کہ بند تھی تو میں نے اس کی دکان کے نزدیک ہی گاڑی کھڑی کرکے اسکے آنے کا انتظارکرنے لگا کہ تقریباً 7:15 بجے مبشر کو اس کے موبائل نمبر پر فون کیا لیکن کال اٹینڈ نہ ہوئی اسی دوران تین نامعلوم افراد مسلح پسٹل اچانک میرے پاس آگئے مجھے اسلحہ کے زور سے ڈرائیونگ سیٹ سے دھکیل کر فرنٹ سیٹ پر کردیا ، ایک شخص ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا اور باقی دو پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے مجھے کہا کہ شور کیا تو جان سے ماردینگے اورگاڑی چلاتے ہوئے فتح جنگ کی جانب روانہ ہوگئے مجھے میری فیملی ممبران کے متعلق تفصیل بتاتے رہے بوٹا گاؤں کے نزدیک پہنچ کر میرے نمبر سے مبشر کے موبائل نمبر پر میری بات کروائی اسکو بتایا کہ مجھے اغواء کرلیا گیا ہے اور تاوان کی رقم مبلغ -/6 کروڑ کا مطالبہ کیا میں نے کہا کہ میرے کسی رشتہ دار سے بات کروادیں تاکہ میں رقم کا بندوبست کرسکوں تو انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف مبشر سے ہی بات کرنی ہے اور راستے میں میرے موبائل نمبر سے وقتاًفوقتاً مبشر سے ڈیل کرتے رہے اور گاڑی لنگر روڈ پر نالے سے گزر کے کچے راستے پر لے گئے کافی دیربعد مبشر کے ساتھ دوکروڑ بیس لاکھ روپے میں بات طے ہوگئی مبشر کو انہوں نے بتایا کہ تین میلہ چوک پر انکا آدمی سرخ رنگ کی ٹوپی پہنے ایک عورت کے ساتھ جو کہ برقع پہنے ہوئے ہے آئیں گے انکو رقم دے دیں کچھ دیر بعد مبشر نے اپنے نمبر سے میرے نمبر پر کال کرکے ان آدمیوں کو بتایا کہ رقم دوکروڑ بیس لاکھ روپے میں نے ادا کردی ہے اس کے بعد انہوں نے میری گاڑی کو موڑ کر بریار کی جانب اٹک 9:45 بجے دن ہرو پل کراس کرکے میری گاڑی ایک سائیڈ پر روک دی اور مجھے کہا کہ گاڑی سیدھے گھر لے جاؤ اس بارے میں کسی سے بات کی تو زندہ نہیں رہو گےمیرا موبائل فون سامسنگ ،گھر کی چابیاں،زونگ سم کلر شناختی کارڈ کاپی اور چند وزیٹنگ کارڈزبھی ساتھ لے گئے ۔ اس پر ہم نے فوری طور پر ایس ڈی پی او صدر سرکل اٹک راجہ فیاض الحق ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک، انچارج انوسٹی گیشن سرکل صدر اٹک،انچارج آئی ٹی لیب اٹک و جوانان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انکو ٹاسک دیا کہ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے تاوان شدہ رقم برآمد کر کے ملزمان کو قرار سزا دلوائی جائے جس پر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روایتی انداز میں تفتیش کا آغاز کیا تو دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ تاج الملوک کا قریبی دوست مبشر ہی اس سارے جرم کامرکزی ملزم ہے جس نے پیسے کی لالچ میں اپنے دوست شہباز کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ تاج الملوک کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے کا پلان بنایا جس میں شہباز خان نے اپنے دوستوں نعمت ولد مرزا گل قوم افغانی سکنہ افغانستان حال واہ کینٹ اور اسرافیل ولد مشال خان سکنہ ہنگو حال واہ کینٹ ملزمان کی مدد سے مدعی مقدمہ کو اغواء کیا ۔پولیس ٹیم نے مرکزی ملزم مبشر کو گرفتار کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے اسکے حصے میں آئی ہوئی رقم 4 لاکھ روپے برآمد کر لی جبکہ اسکے ہمراہی ملزمان میں سے نعمت اور شہباز خان کو بھی گرفتار کر کے انکے قبضے سے انکے حصے میں آئی ہوئی رقم 2/2 لاکھ روپے اور دونوں ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن الگ الگ برآمد کر کے ہر دو ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات اسلحہ آتشیں بھی برآمد کر لئے۔