اکنامک سروے 2022-2023 شعبہ صحت

19

اسلام آباد، 08 جون ( اےپی پی):رواں مالی سال 23-2022 میں صحت کے شعبہ پر جی ڈی پی کا 1.4فیصد خرچ کیا گیا

 مالی سال 2021 میں صحت کے شعبہ پر  ایک فیصد خرچ کیا گیا تھا

  مستقبل میں کورونا طرز پر کسی بھی وبائی امراض اور ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے

پی ایس ڈی پی  کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا

 وبائی امراض کے لئے ایک مربوط نظام کے تحت لیبارٹریوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے

 حالیہ سیلابوں سے صحت کے کئی مراکز اور ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا

 حکومت متاثرہ صحت کے مراکز کی بحالی کے لئے پرعزم

 سیلاب کی تباہ کاریوں سے مراکز کی تعمیر نو کے لئے 40294 ملین روپے( 187.6 ملین ڈالرز) درکار ہیں۔

این ڈی ایم اے  نے 20 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ مچھر دانیاں

 7300 ہائی جین کٹس

  200 126 خوراک کے پیکٹس

 18860 ابتدائی طبی امداد کے لئے کٹس

 دیگر سامان سمیت زندگی بچانے والی 350 جیکٹس بھی فراہم کیں

 ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے کئے این ڈی ایم اے کی جانب سے 7376 ٹن سامان

جس میں خیمے، گرم کپڑے، خوراک اور دوائیاں فراہم کی گئیں۔