اسلام آباد،10جون (اے پی پی ):ممبر قومی اسمبلی ناز بلوچ نے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ بجٹ 2023-24مشکل وقت میں امید کی لہر ہے، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو ریلیف دیا گیا ہے، اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔
ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جائے بنا ایسا بجٹ پیش کرنا مشکل تھا۔انہوں نے کہا حکومت تنخواہ میں اضافہ پر بات کر رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے مزید بڑھانے پر زور دیا۔