بجٹ24 ۔ 2023، پاکستان کا پہلا بجٹ ہے جو آئی ایم ایف کی مشاورت اور تعاون کے بغیر پیش ہوا؛طاہرہ اورنگزیب

40

اسلام آباد، 10  جون (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی  طاہرہ اورنگزیب نے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ  کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا بجٹ ہے جو آئی ایم ایف کی مشاورت  اور تعاون کے بغیر پیش کیا، بجٹ کے لئے کئے تمام اقدامات عوام دوست ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے کئی دن تاجر طبقہ سے ، ایکسپورٹر سے مشاورت کی، سرکاری ملازمین اور پینشنر کو ریلیف دیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی پروگرام میں بھی غریبوں کے لیے ریلیف دیا گیا ہے ۔