بدین؛ ضلع کونسل چیئرمین علی اصغر ھالیپوتہ اور وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

67

بدین،19 جون (اے پی پی ):ضلع کونسل چیئرمین علی اصغر ھالیپوتہ اور وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو نے  اپنے   عہدوں   کا حلف اٹھا لیا ہے،تقریب حلف برداری ضلع کونسل ہال  میں منعقد ہوئی ، الیکشن کمشنر محمد حنیف کی موجودگی میں اے ڈی سی ون نجیب الرحمان جمالی نے حلف لیا جبکہ تقریب کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں کیا گیا تھا۔

تقریب میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو سمیت ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سمیت ضلع کونسل ممبران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔