ملتان، 08 جون ( اےپی پی): جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کا انتخابی کنونشن ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں چار کروڑ آبادی اور دو کروڑ سے زائد ووٹرز ہیں۔ان ووٹرز تک پہنچنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر نذیر شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. اللہ کا دین غالب ہوکر رہے گا۔
جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے 31 قومی اور 78 صوبائی اسمبلی کے امیدوران پیش کئے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایک بڑی منزل اور ہدف کو حاصل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ملتان کا شمار قدیم ترین علاقہ اور وسیب سے ہوتا ہے۔اس خطہ کے لوگ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی ساتھ کھڑے ہوئے اور ان ڈے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام،تہذیب و تمدن شرم و حیاء اس خطہ کی پہچان ہے۔ اس علاقہ کے جاگیردار ،سیاسی خانوادے اور گدی نشین انگریز کے آلہ کار تھے۔ جنوبی پنجاب کا محرومیوں کا شکار یے.اس خطہ میں دین سے محبت موجود ہے ان تک پہنچ کر ہم اپنے ووٹرز میں اضافہ کرسکتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرسکتے جو کہ صرف جماعت اسلامی کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ پاکستاں کی سلامتی اور استحکام اسلام کی بالاستی صاف شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔
ملک کے نظام کو چلانے اور انتظام کے لیے وہ لوگ مسلط ہیں جو خود گمراہ ہیں۔
آج ملکی اور ملی محاز پر فرقہ واریت نے ایسی تقسیم پیدا کی ہے جس کا نقصان پاکستان کو ہورہا ہے۔ تبدیلی انقلاب،دو نہیں ایک پاکستان، کرپشن کے خاتمہ اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے احتساب سب کا بیانیہ فیل ہوا۔
میثاق جمہوریت کرنے والے ایک مرتبہ پھر قوم کو بے وقف بنانا چاہتے ہیں۔
آج استحکام کے ذریعے دائمی استحکام کی ضرورت ہے۔ہمارا بیانیہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہےجماعت اسلامی نے 75 سالوں میں بااعتماد ٹیم تیار کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین نے قومی و صوبائی اسمبلی اور انٹرنیشنل فورمز پر اپنی اہلیت کو منوایا ہے۔