بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم ہونے پر اعلان کردہ ہڑتال ختم

16

ہرنائی،11جون (اے پی پی):بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم ہونے پر اعلان کردہ ہڑتال ختم کر دی ہے۔

بلوچستان گڈزٹرک اونرزایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین، ولی خان ترین، عبدالراحمن پوپلزئی، عبدالرحیم، ناصر میانی، محمود خان پوپلزئی، انار گل ترین، طور گل و دیگر نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم ہونے پر اعلان کردہ ہڑتال  ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون نے بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے پیش کردہ  چار مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر لیویز گشت میں اضافہ اورکوئلے لے جانے والے ٹرکوں کو فل پروف سیکورٹی انتظامات، چپررفٹ کے مقام پر ٹرکوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے، متاثرہ ٹرک مالکان کے نقصان کاازلہ کرنے، ہرنائی کوئٹہ روڈ پر کھوسٹ زرد آلو چپررفٹ کے مقام تک لیویز گشت کرنے اور رات نو بجے تک شاہرگ، کھوسٹ، زردآلو سے کوئلے لے جانے والے ٹرک کو رات نو بجے تک چپررفٹ کو کراس کریں گے، جس کے تمام ٹرک ڈرائیور مکمل پابند ہونگے ۔

 مطالبات تسلیم ہونے پر ضلعی صدر شین گل خان ترین نے کہا کہ تمام ٹرک مالکان، ڈرائیورحضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کوئلہ کی لوڈنگ اور سپلائی شروع کرے، ضلعی انتظامیہ نے کوئلہ لوڈ کرنے والوں ٹرکوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے لہٰذا ٹرک مالکان اور ڈرائیور حضرات بلا خوف خطر اپنے ٹرکوں میں کوئلہ کی لوڈنگ اور سپلائی شروع کرے۔