سکھر۔01جون(اے پی پی)روٹری پنلک اسکول سکھر کی جانب سے 18 سالانہ تقسیم انعامات 2022 /2023 کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سید نصیر الدین شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکھر ریجن تھے ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے اور نعت رسولﷺ پیش کی گئی۔
پرنسپل روٹری پبلک اسکول وجیہ سید نے آنے والے روٹرین ، اسکول کے بچوں کے والدین اور مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسکول میں ٹیچرز بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے اسکول کا رزلٹ بہت بہتر رہا ہے اس کے علاوہ بچوں جدید سائنسی علوم ، اخلاقیات ، آدب اور کھیلوں میں بھی توجہ دے رہے ہیں، روٹری کلب کے صدر محمد عمران میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی محبت رائیگاں نہیں جاتی جو بچے کسی وجہ سے رہے گئے ہیں وہ دل لگا کر محنت کریں اور آگے بڑہیں۔
پروگرام کے مہمان خصوصی سید نصیر شاہ نے کہا کہ اس اسکول میں یہ میر دوسری مرتبہ آنے کا اتفاق ہوا ہے اسکول کے بچوں کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں تھے جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اسکول کے طلبہ اور طالبات میں ٹیچرز کی محبت کا بہت بڑا حصہ ہے اور محبت بھی کر رہے ہیں، اس موقع پر اسکول کے بچوں اور بچیوں نے خوبصورت ٹینلوز ہیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی ۔امتحان میں اول ، دوم اور سوم میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے تقریب میں روٹرین چیئرمین بورڈ آف گورنر روٹری پبلک اسکول ملک افتاب ، ممبر بورڈ آف گورنر روٹری پبلک اسکول شاہد حمید ،ڈاکڑ علی جان، روٹرین راجہ گل سعید احمد ، روٹرین خواجہ جلیل احمد ، روٹرین ضیاء بخاری ، جاوید ہارون ، خواجہ کاشف ، پرکاش ، سرور بھٹی ودیگر موجود تھے۔