اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کاکلثوم سوشل سکیورٹی ہسپتال میں دورہ،قومی پرچم لہراکر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

6

اوکاڑہ،01جون (پی پی) :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کادائرہ کارانتہائی وسیع ہے ہمیں اپنے اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کی بہتری بھلائی اور ان کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے لگاتار اقدامات کرنا ہیں معاشرہ میں سماجی تبدیلی کے لئے انتظامی افسران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی اس کارخیر میں شمولیت وقت کے دھارے کو بدل سکتی ہے سماج سدھار کا کام ہر شخص کے لئے ایک ذمہ دارانہ کردار کا متقاضی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےکلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ  کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آئے ہوئے بزرگ شہری سے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کروایا اس موقع پرکلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محسن خالد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی فراہمی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا۔ایم ایس کلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر محسن خالدنے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو بریفنگ دیتے ہوئےکلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی جانب سے صنعتی ورکروں اور ان کے خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی اور ان ڈور،آوَٹ ڈور میں علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات سے متعلق بتایاجس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے کلثوم سوشل سکیورٹی ہسپتال کی بلڈنگ پر قومی پرچم لہرایا اور  ہسپتال کے لان میں پودا لگایا۔