بھکر؛ڈی پی او محمد نوید کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ، ہر تھانہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

15

بھکر، 24 جون (اے پی پی ):ڈی پی او محمد نوید  نے جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کی۔ اس دوران سرکل وائز پولیس پرفارمنس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ڈی پی او نے ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات، چوری و ڈکیتی شدہ مال موٹر سائیکل برآمدگی، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اور معاشرتی جرائم کے خلاف کی جانے والی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام زیرالتواء مقدمات  کو میرٹ پر سنتے ہوئے بروقت یکسو کریں ، ایس ایچ اوز اپنے مقررہ وقت میں تھانہ میں موجود رہیں اور عوامی شکایات سنیں۔ انہوں  نے کہا کہ معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے ،غیر قانونی  اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ جواریوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔ عید الضحی کے آمد کے موقع پر بکر منڈیوں میں بھی پولیس اہلکاران تعینات کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان ، ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس اہلکاران شریک ہوئے۔