بھکر،11جون(اے پی پی): بھکر- ڈی آئی خان روڈ داجل اڈا کے پاس آئل ٹینکر الٹ گیا جس میں چالیس ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا، جو لیکچ کے باعث روڈ پر بہہ گیا۔
ضلع انتظامیہ،ریسکیو 1122 ،ٹریفک اہلکار اور دیگر اداروں نے ہنگامی طور پر پہنچ کر بھکر کو بڑے حادثے سے بچا لیا اور حفاظتی آپریشن کرتے ہوئے قریبی آبادیوں کو خالی کرایا گیااور آئل ٹینکر کے بند ڈھکن سیل کر دیئے گیا جبکہ ایریا کارڈن آف کر دیا گیا اور ریسکیو اہلکاروں نے شدید خطرے کے دوران ٹینکر کی بیٹری کے ٹرمینل اتارے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹینکر کی سپیڈ زیادہ تھی، موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے آئل ٹینکر کنٹرول نہ ہو سکا۔