بہاولنگر؛ملاوٹی کھویا بیچنے پربیکری کو 40 ہزار جرمانہ، 60 کلو گرام غیر معیاری کھویا تلف

64

بہاولنگر،10جون (اے پی پی): فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مدنی چوک منچن آباد میں بیکری یونٹ پر چھاپہ مارا۔کر دوران چیکنگ مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کر کے کھویا تیار کرنے ،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موقع پر واضح نہ کرنے پر نے 60 کلو کھویا موقع پر تلف کر کے مالکان کو 40 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

 فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے،عوام تک صحت بخش خوراک پہچانے کا مشن جاری رہے گا۔