ڈیرہ غازی خان، 19جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ناقص اینٹیں استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تونسہ کے بنیادی مرکز صحت موہوئی کا پیر کے روز دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری،ادویات سٹاک اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بی ایچ یو کے کنسٹرکشن ورک میں ناقص اینٹوں کے استعمال پر برہم ہوگئے،انہوں نےایکسیئن بلڈنگ کو ناقص میٹریل کے استعمال کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کام کے معیار پر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بی ایچ یو میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال بہتر کرنے کے ساتھ یہاں پر آنے والے ہر مریض کو ادویات دی جائیں گی۔