تھرپارکر؛رات سے تیز رفتار طوفانی ہواﺅں و موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

9

تھر پارکر؛تھرپارکر،16 جون(اے پی پی ): تھرپارکر میں رات سے تیز طوفانی ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز طوفانی بارشوں کی وجہ سے ضلع بھر کی ٹریفک کا نظام بھی جام ہے اور ضلع کے کاروباری مراکز بھی بند ہو گئے ہیں۔

عوام اپنے اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کسی بھی متوقع مصیبت سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف عوام کی مددکیلئے امدادی ٹیمیں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔