ملتان،9جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے و پولیس افسران و اہلکار ہمارا فخر ہیں۔
ترجمان ملتان پولیس کے مطابق جمعہ کے روز آر پی او ملتان نے 8 جون 2023 ء کو زخمی ہونے والے پولیس جوانوں محمد رمضان اور عبدلرحمان کی نشتر ہسپتال میں عیادت کی ۔آرپی او نے پولیس جوانوں کو گلدستہ اورنقد انعام پیش کیا۔
انہوں نے زخمی پولیس جوانوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدا یت کرتےہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والےجوان ہمارا فخر ہیں۔جمعرات کی شب محافظ سکواڈ کے جوان گشت پر تھے اس دور ان مو ٹر سائیکل پرسوارنامعلوم افراد نےان پرفائرنگ کردی تھی ،جس سے پولیس کے جوان زخمی ہو گئے تھے، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
دریں اثنا آ رپی او نے حال ہی میں ترقی پانے والے پولیس افسران و جوانوں کو ترقی کے رینک لگائے اور ان کےلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ۔سب انسپکٹر سے انسپکٹر پرو موٹ ہونے محمد اشفاق اورمحمد ارشد کےعلاوہ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ ہونے والے کامران بخاری ،محمد زکریا اورمحمد عابد شامل تھے ۔