جلال پورپیروالہ؛ پیٹرولنگ پولیس کی سالانہ فائرنگ پریکٹس و تربیتی سیشن کا انعقاد

14

جلال پورپیروالہ،25 جون (اےپی پی ):ڈی آئی جی پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور ایس پی پیٹرولنگ پولیس ملتان میڈم ہما نصیب کی ہدایت پر جلال پورپیروالہ میں قائم فائرنگ رینج میں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ملتان کی سالانہ فائرنگ پریکٹس و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین پیٹرولنگ پولیس آفیسرز نے بھرپور حصہ لیا اور فائرنگ کی عملی قابلیت کا بہترین مظاہرہ کیا۔

 ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس ملتان عمران رشید نے فائرنگ پریکٹس اور تربیت سیشن کی نگرانی کی اور جوانوں کی قابلیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ   سالانہ فائرنگ پریکٹس و تربیت سیشن کا مقصد پیٹرولنگ پولیس جوانوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور جدید تقاضوں کو پورا کرنا ہے،