جیکب آباد؛ایس ایس پی کی پولیس شہداءکی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی، ورثاءسے تعزیتی ملاقاتیں

28

جیکب آباد،26 جون (اے پی پی ) : ایس ایس پی جیکب آبادکی شہید پولیس اہلکاروں کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی،شہدا ء کے ورثاءسے تعزیتی ملاقاتیں ۔

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قبروں پر حاضری دی ،ان کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں ایس ایس پی شہداءکے ورثاءسے بھی ملے اور ان سے تعزیت کی ۔

 اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع جیکب آباد سمیت پاکستان کے تمام شہید پولیس افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سندھ پولیس کو اپنے شہداءپر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، اللہ ہمارے شہداءکے درجات بلند کرے اور تمام خاندانوں کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔