حج 2023؛ حجاج کرام کی واپس منیٰ آمد، رکن رمی جمرات ادا کریں گے

10

منیٰ (سعودی عرب)،28 جون (اے پی پی): فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاج کرام نے کل (09 ذی الحج) کا دن وقوف عرفات اور رات  مزدلفہ میں شب بسری کے بعد آج(10ذی الحج) جمرات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، آج بڑے جمرات پر سات کنکریاں ماریں گے اور رمی جمرات کے بعد حجاج کرام قربانی کریں گے، قربانی کے بعد سر منڈوا کر حالت احرام سے باہر آ جائیں گے اور عام کپڑے پہن کر حج کا تیسرا فرض طواف زیارت کریں گے۔

حجاج 10، 11 اور 12 ذی الحج کو تینوں جمرات کو سات سات عدد کنکریاں ماریں گے اور منیٰ میں ہی قیام کریں گے، 12 ذی الحج کی مغرب کو منیٰ سے مکہ روانہ ہوں گے یا 13 کی رمی کے بعد منیٰ چھوڑیں گے،حجاج کرام وطن واپسی سے قبل طواف وداع بھی کریں گے۔