مکہ مکرمہ،26جون(اے پی پی): حج 2023 کی بہترین کوریج کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی قوم نیوز ایجنسیوں، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور سعودی پریس ایجنسی نے باہمی تعاون کا آغاز کیا ہے۔
حج کی کوریج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئےسعودی پریس ایجنسی نے ایک اہم منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کے ڈائریکٹر علی نے اے پی پی سے گفتگو میں اس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں اس میں مزید زبانوں خصوصاً اردو کو بھی شامل کیا جائے گا۔