حسن ابدال، 01 جون (اے پی پی ): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے موٹر وے ایم ون برہان انٹرچینج کے قریب کامیاب کارروائی کرتے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔ موٹر وے پولیس نے انٹرچینج کے قریب مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے گاڑی بھگادی، اس صورتحال میں پولیس نے گاڑی میں سوار ملزمان کا پیچھا کیا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی روک کر 17 کلو افیون ،41 کلو حشیش و دیگر منشیات برآمد کر کے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔