خیرپور؛ بلدیاتی ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے حلف لیا

28

خیرپور، 19جون (اے پی پی): بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حلف برداری تقریب میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے حلف اٹھا لیا ہے ، حلف ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے لیا۔

 تقریب میں ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے شرکت کی، حلف برادری کی تقریب میں ضلع کونسل چیئرمین نادر شیراز راجپر وائس چیئرمین سید فہد شاہ جیلانی نے شرکت کی۔

تعلقہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو وائس چیئرمین منیر احمد منگی نے بھی  حلف اٹھایا۔