خیرپور22جون(اے پی پی): ایس ایس پی خیرپور میر روحیل خان کھوسو نے پولیس ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروئی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جن کے قبضے سے 58 موٹر سائکلیں 8 کاریں اور چھینے گئے لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں ،2 انعام یافتہ روپوش ملزمان نفیس اور پپو رند کو گرفتار کیا گیا ہے ،ضلع بھر کے مختلف تھانوں سے 45 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ضلع بھر سے قتل اقدام قتل کے 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ،281 روپوش اور 200 اشتھاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کمیونیٹی پولیسنگ کی طرف توجہ دے رہے ہیں،پولیس کی حالیہ کارکردگی کے بعد عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے ،رانی پور کے قریب سے اغوا ہونے والے بچے جعفر بھٹو کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے انشااللہ جلد خوش خبری ملے گی۔