راجن پور ،26 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے کسان سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کے لئے دستیاب زرعی ادویات کی چیکنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسان سہولت سنٹر پر محکمہ زراعت کے عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسانوں کو ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، جس میں کسی قسم کی کمی کوتاہی کے مرتکب ملازمین سے رعائیت نہیں برتی جائیگی۔