راجن پور؛ امریکی قونصل جنرل ویلیم کے میکا نیول کالائیو سٹاک کیٹل فارم فاضل پور کا دورہ

22

راجن پور،22 جون (ا ے پی پی ):امریکی قونصل جنرل ویلیم کے میکا نیول  نے   ڈی سی راجنپور کے ہمراہ لائیو سٹاک کیٹل فارم فاضل پور کا دورہ کیا۔امریکی قونصیلیٹ جنرل نے کیٹل فارم کے مختلف حصوں میں موجود بکرے ، بکریوں ، بھیڑیں ، مینڈھے ، گائے ، بیل ، گھوڑے  سمیت دیگر مویشی کا ماحول ملاحظہ کیا۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید حسن مجتبی نے امریکی قونصیلیٹ کو جانوروں کی نسلوں ، قد ، وزن ، رنگوں ، خوراک ، گوشت اور دودھ بارے بریف کیا۔ امریکی قونصیلیٹ جنرل ویلیم کے میکا نیول نے لائیو سٹاک کیٹل فارم کے مویشیوں کیبافزائش نسل  کے عمل ، خوراک ، ماحول کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجنپور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے کہاکہ مال مویشی علاقہ کی عوام کی معاشی حالت سدھارنے میں اھم کردار ادا کررہے ہیں، حکومتی سطح پہ جانوروں کی بہتر افزائش نسل کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف کے اقدامات کیئے جارہے ہیں، جبکہ عوام کو جانور پالنے کا شوق پیدا کرنے کیلئے بھی آگاہی کے پروگرامز جاری ہیں۔

 جنرل ویلیم کے میکا نیول نے کہاکہ امریکیک قونصیلیٹ ضلع راجن پور کے بنیادی مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرے گا۔