راجن پور؛ بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان پرمشتمل گینگز کیخلاف گزشتہ 80 روز سے پولیس کیجانب سے آپریشن جاری

15

راجن پور،27 جون  (اے پی پی ): پنجاب کے آخری ضلع راجنپور کی تحصیل روجھان مزاری کے کچہ کے علاقہ میں دہشت اور وحشت کی علامت بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان پر مشتمل گینگز کیخلاف پنجاب حکومت اور  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 80 روز سے پولیس کیجانب سے بڑے پیمانے پر بلا تعطل آپریشن جاری ہے۔

 آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن نے بتایاکہ جاری آپریشن کے محاز پر آپریشن کی خود نگرانی کررہاہوں۔ان کا کہنا تھاکہ جاری آپریشن میں اب تک 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاگیا جبکہ 20 سے زائد زخمی اور 40 سے زائد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتارکیاگیاہے۔

ڈی پی او راجنپور کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کاکہناتھا کہ کچہ ڈنگری سوری میں ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانے پولیس کے ٹارگٹ پر ہیں، تازہ دم پولیس دستوں نے موضع ڈنگری سوری کا گھیرائو کرلیاہے،جلد اہم کامیابیاں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ سے دہشت گردوں کاقلع قمع کرکے امن کی بحالی کو سوفیصد یقینی بنایا جائےگا۔