راجن پور ؛ امریکی کونسل جنرل کی کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری

22

راجن پور،22 جون(اے پی پی ): امریکی قونصلیٹ لاہور کے کونسل جنرل ولیم کے میکا نیول نے کوٹ مٹھن میں بزرگ روحانی پیشوا ہفت زبان شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒکے مزار پر حاضری دی،انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل ویلیم کے میکا نیول کی کوٹ مٹھن آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفات اللہ خان ، اسسٹنٹ کمش عام خان جلبانی ، ولی عہد دربار خواجہ راول معین کوریجہ ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف حفیظ اللہ خان سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ر راول معین کوریجہ نے مہمانوں کو فرید رومال پہنائے۔

 جنرل ویلیم کے میکا نیول نے سماع ہال دربار فرید میں سجی قوالی کی محفل میں شرکت کی اور خواجہ فرید ک عارفانہ کلام سے خوب محظوظ ہوئے، جنرل ویلیم کے میکا نیول نے صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی خدمات کو سراہا۔