رحیم یار خان؛پولیس اور نجی تعلیمی ادارہ کیجانب سے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کچہ بستی حسن ملک میں تقریب منعقد

13

رحیم یارخان،27 جون  (اے پی پی ):پنجاب پولیس اور نجی تعلیمی ادارے کے تعاون سے کچے میں بستی حسن ملک  پولیس سکول میں بچوں کی روشن مستقبل کے لئے تقریب کا انعقاد، کچے میں جرائم پیشہ افراد سے خالی کرائے گئے علاقہ میں عارضی پولیس سکول کے 120 طلبہ میں مفت کتابیں اور تحائف تقسیم کئے گئے ،  بچوں کے والدین کو نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

اس موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل  نے کہا کہ  چند ملک دشمن عناصر کی وجہ سے کچے میں ترقیاتی کام نا ہوسکے ،  حکومت چاہتی ہے اس علاقہ کے بچے بھی تعلیم حاصل کریں اور ترقی کریں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کا تعلیم اور صحت بنیادی حق ہے ، علاقہ میں تعلیم اور صحت کے لئے اقدامات آئی جی پنجاب اور حکومت پنجاب  کی خصوصی توجہ  کا نتیجہ ہے۔

اس  موقع پر علاقہ مکینوں  نے کہا کہ  کچہ آپریشن ہونے سے علاقہ میں امن قائم ہوا  ہے ،اب  ہمارے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے آفسیر بن کربہتر زندگی گزارسکتے  ہیں ۔نجی تعلیمی ادار ے کے  ڈائریکٹر سیدحسن نذر نے کہا کہ کچے میں امن آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوششوں کا نتیجہ ہیں، کچے کے علاقہ میں اب تعلیم اور روزگار کا بیڑا ہم اٹھائیں گے۔

  تقریب میں بچوں کے پنچہ آزمائی کے مقابلے بھی کروائے گئے ،جیتنےو الے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام بھی دیئے گئے ،   تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ نے علاقائی زبان سندھی میں شرکاء تقریب کو تقریب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔