رحیم یار خان؛ تین منزلہ منہدم عمارت کا  ریسکیو آپریشن مکمل، ایک مزدور کی نعش نکال لی گئی

18

رحیم یار خان،25 جون (اے پی پی ):چک 111 پی میں تین منزلہ منہدم ہونے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل، ریسکیو1122نے منہدم عمارت سے ایک مزدور کی نعش نکال لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو احمد رضا بٹ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو احمد رضا بٹ  نے کہا کہ تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے افسوسناک واقع کا ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے نوٹس لیا ہے، ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر افسوسناک واقع کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے، واقع کی شفاف انکوائری کی جائے گی اور  قصور واروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثہ میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر ضلعی انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر عادل رحمن بھی موقع پرموجود تھے