رحیم یار خان؛ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑی کارروائی ، پانچ ملزمان گرفتار

20

رحیم یار خان،11جون(اے پی پی): ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو  گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں آرائیں گینگ کے 4 کارندے اور ایک منشیات فروش شامل ہے۔

 پولیس نے آرائیں گینگ سے 6 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ پولیس نے منشیا فروش عابد عرف آبو کو 10 کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے چھ مقدمات یکسو کیے اور دو نئے مقدما درج کیے۔