رحیم یار خان،09 جون(اے پی پی): محکمہ پولیس میں میرٹ پر اگلے عہدوں پر ترقی کا عمل جاری ہے۔ضلع کے 93 ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ 12 اے ایس آئی، سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی یاب ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او آفس میں ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے اے ایس پی فہیم کلہوڑ اور ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق کے ہمراہ ترقی پانے والوں کو اگلے عہدے کے رینک لگائے۔
اس موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر ترقی دے جا رہی ہے، ترقی پانے والے اہلکار محنت اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کو مبارک ہو، نئی ذمہ داریوں کو احسن طور پر نبھانے کے لیے کمر بستہ رہیں۔
منعقدہ تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں کے عزیز و اقارب بھی شریک ہوئے۔











