رحیم یار خان ،6 جون (اے پی پی) : سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس افسران کیلئے ڈی پی او آفس میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا ،جس میں 15پولیس افسران کو رینک لگائے گئے ،ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیجز لگائے،تقریب میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے خاندانوں و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی پانا ہر افسر و اہلکار کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے، ترقی حاصل کرنے والے اہلکاروں کو پیشہ ورانہ امور میں قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا ریکارڈ صاف رکھنا پڑتا ہے ،ترقی پانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ میری نیک خواہشات ترقی پانے والے افسران کے ساتھ ہیں۔تقریب کے اختتام پر تقریب میں شامل تمام افراد کی خاطر تواضع کی گئی ۔
ترقی پانے والے افسران میں لیڈی سب انسپکٹر وسیم کوثر ، انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضا نظامی، ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور شبیر احمدجھورڑ، انچارج آرگنائزر کرائم صدر سرکل رفیق خان چانڈیہ ، انسپکٹر امجد خان، ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد محمد اکبر جوئیہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن جام محمد اعجاز،ریڈر ٹو ڈی پی او شبیر احمد ، ایس ایچ او تھانہ شیدانی حسن اقبال، ایلیٹ فورس کے ارسلان ساجد ،انچارج کمپلینٹ سیل رانا محمد اشرف ، سی ٹی ڈی میں رانا اقبال حسین، اسد اللہ خان مستوئی ، ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یار خان شہزاد ارشد اور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر فقیر حسین شامل ہیں۔