رحیم یار خان: موٹر سائیکل چور عرفان ٹانوری گرفتار، مال مسروقہ برآمد

8

رحیم یار خان،05 جون(اے پی پی): ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ، انسپکٹر منصور احمد اور ٹیم نے ڈی ایس پی لیاقت پور ملک محمد اسلم صابر کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شاتر موٹر سائیکل چور عرفان ٹانوری کو گرفتار کر کے چرائی گئیں 5 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔

موٹر سائیکلوں کی مالیت 3لاکھ سترہ ہزار روپے سے زائد ہے ریکور کی گئیں، موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دیں گئیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ  پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی، گرفتار چور انتہائی شاتر تھا جسے گرفتار کرنا ایک چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چور عرفان ٹانوری کی گرفتاری سے علاقہ میں چوری کی وارداتوں کا قلع قمع ہو سکے گا۔