زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب کا اجلاس، 15785 مستحق طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کی منظوری

22

لاہور،19 جون (اے پی پی): سیکرٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کی   زیر صدارت  زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب کا 27 واں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں زکوٰۃ و عشر کونسل کے 26 ویں اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی گئی اور تعلیمی وظائف کے اجراء سمیت بیشتر امور زیر بحث آئے۔

 اجلاس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے 334 تعلیمی ادارہ جات کے 15785 مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف (جنرل) کی مد میں 13 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی اور  28 اضلاع کے 171 دینی مدارس کے 17585 مستحق طلباء و طالبات کو 12 کروڑ 02 لاکھ روپے سے زائد کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ظہور حسین سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب، مولانا محمد یوسف خاں، ڈاکٹر ممتاز اختر، شہزاد علی ہوتیانہ، سیکشن آفیسر (بی اینڈ ایل) محکمہ خزانہ، سلمان قیوم سیکشن آفیسر (جنرل)، محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ حکومت پنجاب، واجد علی ڈپٹی سیکرٹری (بجٹ اینڈ اکاؤنٹس) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب، سعید خان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب، فاضل ممبران پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل رانا محمد سجاد بابر، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے شرکت کی۔