سکھر؛ سول سوسائٹی کے 5 اضلاع کی 27 تنظیموں کا اجلاس، ورکشاپ منعقد

12

سکھر،27 جون (اے پی پی):ویلج سینگھار فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی ڈیموکریٹک ریجنل نیٹ ورک کے تحت سکھر میں سندھ کے پانچ اضلاع کی 27 تنظیموں کا اجلاس ، ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ا جلاس میں مزكوره تنظیموں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گوٹھ سینگھار فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو نذیر احمد اجن، ولی محمد بزدار، پروگرام مینیجر ارشاد سومرو، جاوید شاہ،  شبانہ انصاری،ریجنل کنوینر غلام نبی سومرو نے تربیتی ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی، جمہوری عمل، انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لیے نیٹ ورک کا استعمال کیا جائے۔ ورکرز كو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ تنظیموں کو اپنے علاقوں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔

اجلاس میں تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت چھوٹی تنظیموں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور بند اکاؤنٹس کو دوبارہ کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ تعاون نہیں کرتے، سندھ چیریٹی کمیشن کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، ان اداروں سے بات کی جائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ چیریٹی کمیشن میں درخواست دینے والی تنظیموں کو جلد از جلد سرٹیفکیٹ دیے جائیں تاکہ ہم صحیح طریقے سے کام جاری رکھ سکیں۔