لاہور، 8 جون(اے پی پی): سکھ مذہب کے تہوار جوڑمیلہ تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی سردار گوربچن سنگھ،اور سردار جھنگ سنگھ کی سربراہی میں واہگہ بارڈر کے راستے آج پاکستان آمد ۔ متروکہ وقف املاک بورڈایڈینشل سیکرٹری راناشاہد سلیم دیگر حکام نےسکھ یاتریوں کا استقبال کیا ۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ و ممبران کمیٹی، بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گروبجن سنگھ نے کہا کہ “یہ دھرتی گروں کی پاک دھرتی ہے.پاکستان سرکارعوام سکھ دوستوں اور دیگر تمام افراد کا شکر گزار ہوں ۔ جو پیار یہاں اکر ملتاہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا” ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پردھان امیر سنگھ اور رانا شاہد سلیم کا بہترین انتظامات کرنے پرشکر گزارہوں ۔ وہ دس روز تک یہاں قیام کریں گئے اور 17جون کو واپس روانہ ہوں گئے۔ رانا شاہد سلیم نے کہا کہ حکومت پاکستان کسی سکھ یاتری کا ویزہ نہیں روکتی ۔ عوام اور حکومت پاکستان کے دروازے ان یاتریوں کے لیے کھلے ہیں۔ راناشاہدسلیم نے کہا کہ بارڈر کے اس پار قیام و خوراک کی ذمہ داری ہماری ہے۔