شہری سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنےسے گریزکریں؛سی ای اوملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی

13

ملتان،1جون  (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ شہری سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سےگریزکریں۔

انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد ملتان میں صفائی انتظامات سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کاآپریشن ونگ نکاسی آب کیلئے نالیوں سے کوڑا کرکٹ اورملبے کی صفائی یقینی بنائے اور ٹرانسفرسٹیشنوں پرڈبل شفٹ میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ شہرسے باہر منتقل کرے ۔انہوں نے کہا کہ شہر سےنکاسی آب کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا کے عملہ کی جانب سے فیلڈ میں مشترکہ کوششیں  جاری ہیں،ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرگندگی والےکنٹینرزخالی کئے جارہے ہیں،اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں ہتھ گاڑیوں سے صفائی آپریشن کیا جارہاہے۔