عید الاضحیٰ پر پشین میں مویشی منڈی سج گئی،خریداروں کا رش

19

پشین،26جون(اے پی پی):عیدالاضحٰی قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع پشین میں  بھی عید قربان کےلیے مویشی منڈی سج گئی ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور منڈی میں مویشیوں کی خریداری کےلیے آنے والے لوگ بیل دنبے اور بکریوں سمیت قربانی کے جانور خریدنے میں مصروف ہیں۔

 عیدالاضحٰی پر سنت ابراہیمی کی تکمیل ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے جسے پورا کرنے کےلیے سبھی صحت مند اور خوبصورت جانور خریدنا چاہتے ہیں تاہم جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اکثر لوگ مویشی منڈیوں کے چکر لگاکر واپس مایوس لوٹ جاتے ہیں جبکہ بیوپاریوں کا موقف ہے کہ مہنگائی اتنی ہے تو ہم اپنے مویشی کیسے سستے داموں فروخت کردیں۔