قصور؛خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں سول سوسائٹی کی خواتین کا ڈی پی او آفس اور پولیس تحفظ مرکز کا دورہ

24

قصور،08جون(اے پی پی): خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں سول سوسائٹی کی خواتین کا ڈی پی او آفس اور پولیس تحفظ مرکز کا دورہ، ڈی پی او آفس آمد پر وفد میں شامل خواتین کو ویلکم کیا گیا اور قصور پولیس کی اچیومنٹس کے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے پبلک سروس کے منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔

خواتین کے وفد نے وومن ہراسمنٹ سیل اور سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد نے خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کی شکایات پر قصور پولیس کی کارکردگی اور ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی،وفد کو سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور شہر قصور کو کیمروں کی مدد سے محفوظ بنانے اور پولیس ریسپونس کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

خواتین کے وفد کو ڈی پی او آفس میں یتیموں، بیواؤں اور بے سہارا افراد کیلئے قائم کردہ ”سہارا کاؤنٹر” کا  اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق قائم کردہ پولیس تحفظ مرکز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر  ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد نے بریفنگ دی،پولیس تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی، معاشرے کے غیر محفوظ ولنر ایبل افراد، خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔وفد میں شامل خواتین نے خواتین کے استحصال، تشدد، ہراسگی اور حقوق کے تحفظ کیلئے قصور پولیس کی کاوشوں کو خوب سراہا۔