لینڈ ایکسچنج رولز میں ترامیم سمیت نئی پالیسیاں بنائی جائیں گی؛سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید

15

لاہور،27 جون(اے پی پی ): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا ہے  کہ لینڈ ایکسچنج رولز میں ترامیم سمیت نئی پالیسیاں بنائی جائیں گی،پنجاب بھر میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے قیام سے پہلے بورڈ آف ریونیو سے اجازت لینا ہو گی ایل ڈی اے سمیت ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ بھی بورڈ این او سی سے مشروط ہو گا۔

ان خیالات   کا  اظہار سینئر  ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید  نے  لینڈ ایکسچینج پالیسی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ممبر کالونیز، چیف سیٹلمنٹ کمشنر، سیکرٹری کالونیز، سیکرٹری ایس اینڈ آر ، ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران نے  شرکت کی ۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا ہے  کہ لینڈ ایکسچنج رولز میں ترامیم سمیت نئی پالیسیاں بنائی جائیں گی،پنجاب بھر میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے قیام سے پہلے بورڈ آف ریونیو سے اجازت لینا ہو گی ایل ڈی اے سمیت ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ بھی بورڈ این او سی سے مشروط ہو گاصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خود دورے کریں ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے لیے عید کے بعد گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے تبدیل شدہ لینڈ حاضر ویلیو کے مطابق لی جائے گی۔ریونیو عملے کے علاوہ مختلف ذرائع سے بھی ویلیو کی تصدیق کی جائے گی۔