مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں پر آگ لگنے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کے معاملہ پر دفعہ 144 نافذ

48

اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ): اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں پر آگ لگنے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کے  معاملہ پر اسلام آباد انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جلانا، باربی کیو اور کچرا پھیلانے پر پابندی ہوگی، ان اقدامات کی وجہ سے مارگلہ کی پہاڑیوں میں آئے روز آگ لگنے کا معاملہ پیش آتا ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق  شہر اقتدار میں گندا پانی جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لان، گلیوں، گھروں اور ٹائر پنچر کی دکانوں پر پانی جمع کیا جاتا ہے، اس پانی کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔