اسلام آباد، 10 جون ( اےپی پی): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا۔ پیکج دودھ کی قیمتوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔ آئی ٹی انڈسٹری فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ زراعت کے شعبہ، بیجوں پر توجہ دینے کی ضرورت، ایکڑ پیداوار بڑھانے کی ضرورت
امپورٹڈ بیجوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم۔ زراعت سے منسلک ایس ایم ائیز کو رعایتی قرضے کی اسکیم۔ یوتھ بزنس ایگریکلچر لون کے لئے 10 ارب مختص
نوجوانوں کے لئے آسان فنانس اسکیم کا اجراء ،شمسی پینل کے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم، آٹا، گھی، دالوں چاول وغیرہ پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے سکور کو 32 سے 40 کیا جانے پر غور کیا،بیرونی ملک پاکستانی کےلئے جائیداد کی خرید پر 2 فیصد کا فائنل ٹیکس ختم کر دیا۔ بینکنگ ذریعے سے سالانہ 50 ہزار ڈالر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ دینے کا فیصلہ۔ڈائمنڈ کارڈ والوں کو مزید مراعات کا اعلان۔