کلرسیداں، 22 جون(اے پی پی ): متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن کی جانب سے 300 سےزائد مستحق خاندانوں میں پچاس لاکھ کی مالیت کا خصوصی فوڈ پیکیج تقسیم کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن راولپنڈی حلقہ PP10کے امیدوارنوید بھٹی اور حاجی عبدالمجید آف کھتڑیل کی معاونت سے پبلک سیکر ٹر یٹ کلرروڈ پرائم روز مارکی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ اسسٹنٹ سفیرراشد الضمرکو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن ون بلین پراجیکٹ کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر کے13570 خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے 8370اور آزاد کشمیر کے 5200 خاندان شامل ہیں ابھی تک آزاد کشمیر میں 1700جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 800 خاندان خصوصی پیکیج سے مستفید ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی راشد الضمرکا کہنا تھا کہ تین سال قبل مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکیج کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا تھا جو رواں سال ستمبر تک جاری رہے گا اور اس نیک عمل کی انجام دہی پر شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن نے عید الاضحی سے قبل پاکستان میں ون بلین پراجیکٹ کے تحت 13 ہزار 570 مستحق خاندانوں میں عید پیکج کی تقسیم کا سلسلہ تیز کردیاہے ۔دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن کی جانب سے کلرسیداں روڈ کے مضافاتی علاقہ میں 300سے زائد مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں پچاس لاکھ مالیت کا خصوصی فوڈ پیکیج تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ عید الاضحیٰ سے قبل مجموعی طور پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے13570 مستحق خاندانوں میں ون بلین پراجیکٹ کے تحت یہ پیکیج تقسیم کیا جا ئے گا۔