کراچی، 21جون( اے پی پی): محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ، اسپیکر آغا سراج درانی، صوبائی وزرا اور ایم پی ایز نے کاٹا ،کیک کٹنگ کی تقریب سندھ اسمبلی کی لابی میں منعقد کی گئی اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کا وشات کو یاد کیا گیا اور فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔